تازہ ترین
Home / Home / اسرائیل کے مظالم سے لاکھوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

اسرائیل کے مظالم سے لاکھوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

 

اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم جاری ہیں

اقوام عالم سے فوری طور پر اسرائیل کو فلسطین کے خلاف کاروائیوں سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں : مشترکہ بیان

کمالیہ( ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سیاسی و سماجی شخصیات رائے عمر حیات خاں منج اور رانا جاوید نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے مظالم سے لاکھوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے خلاف جنگی جرائم جاری ہیں۔ خوراک ادویات بنیادی ضروریات زندگی تک سے نہتے فلسطینی محروم ہیں۔ غزہ کا محاصرہ، شہریوں کے پینے تک کا پانی بند کرکے انہیں پیاس سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خوراک کی فراہمی کے امکانات کو ہر طرف سے محاصرہ سخت کر کے ختم کر دینا نہایت قابل مذمت ہے۔ غزہ میں بمباری سے بے گناہ نہتے فلسطینی خواتین بچےّ اور عام شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ اسرائیل کا فلسطین پر ظلم و بربریت انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ فلسطین پر ظلم اور بربریت کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں کیا انہیں نظر نہیں آرہا جو ظلم فلسطین کے مظلوم طبقہ پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام عالم کو فوری طور پر اسرائیل کو فلسطین کے خلاف کاروائیوں سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے