کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکٹری حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مالی بحران میں ڈال رہی ہے گزشتہ حکومتوں کی طرح عمران خان نے بھی کشکول پھیلا دیا ہے- نومنتخب حکومت قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے، مملکت خداد کو مقروض بنانے کے بجائے خود مختار اور خود کفیل بنانے پر زور دے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کہ وعدے کو عملی جامہ پہنانے کی تگدود کرے- گزشتہ حکمرانوں نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے قرضے لے لیکر ملک میں پیدا ہونے والے بچے تک کو مقروض کر دیا نئی حکومت بھی اسی راستے پر چل نکلی ہے- اگر حکومت نے اپنی روش نا بدلی تو عوام میں اپنا اعتماد کھو سکتی ہے۔ جمعیت علماء اسلام حکومت کے ہر اس فیصلے کا خیر مقدم کرے گی جو ملک اور قوم کے مفاد میں ہو انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت پیدا ہونے والا ہر بچہ لاکھوں روپے سے زائد کا مقروض ہے حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔
اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنما قاری عبدالغفور شاکر، مفتی محمد نقشبندی، قاری لیاقت رحمانی، مفتی حماد مدنی، مولانا مشتاق عباسی، مولانا غلام مصطفی فاروقی، مفتی انس، مفتی شاہد، حافظ بلال، غلام صمدانی گجر، ملک ارشد اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
![]()