Home / اہم خبریں / پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے آخری حد تک جانے کے لئے تیار ہیں- محمد طارق ! پیرا میڈیکل اسٹاف کو ان کے جائز حقوق اور مراعات ضرور دلوائیں گے- محمد حنیف شیخ

پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے آخری حد تک جانے کے لئے تیار ہیں- محمد طارق ! پیرا میڈیکل اسٹاف کو ان کے جائز حقوق اور مراعات ضرور دلوائیں گے- محمد حنیف شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی نمبر 5 میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے از سر نو قیام کا اعلان کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کے ذمے دارین نے شرکت کی جس میں کورنگی یونٹ کے جنرل سیکریٹری محمد حنیف شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ پیرا میڈیکل اسٹاف سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ کہا کہ اپنے درمیان عزت اور احترام کو کے رشتے کو مضبوط کریں اور مزید کہا کہ ہم پہلے سے ہی پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے کام کر رہے ہیں اور انشاء الله پیرا میڈیکل اسٹاف کو ان کے جائز حقوق اور مراعات ضرور دلوائیں گے اور آئندہ بھی اس جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے کورنگی یونٹ کے صدر محمد طارق نے اپنے خطاب سے پیرا میڈیکل اسٹاف کے جائز مفاد کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا اور کہا کہ ہم اپنے پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے آخری حد تک جانے کے لئے تیار ہیں مزید کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے حقوق کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال پر بھی توجہ دیں- تقریب کے احتتام پر کراچی ڈویژن کے صدر نزیر عباسی اور صوبہ سندھ کے چیف آرگنائزر واجد علی شاہ نے کورنگی یونٹ کے تمام ذمے دارین کو نوٹیفکیشن جاری کیے اور ہسپتال کے میڈیکل سپریڈنٹ مرتضیٰ علی شاہ کو پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کورنگی یونٹ کا نوٹیفکیشن تحریری طور پر آگاہ کیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے