Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر بہبود آبادی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر طالب لاشاری کو برطرف کیا جائے- آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

صوبائی وزیر بہبود آبادی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر طالب لاشاری کو برطرف کیا جائے- آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے عہدے داروں پیرل دایو، محمد لقمان بھگیو، ذکر ابڑو، یونس اتیرو، امام دین بگٹی، احسان المانی، شاہد حسین بھٹو، رفعت خان، محمودا گونو، ثانیہ خاتوں، باجی ثریا، باجی رابعہ، باجی ارشاد مغل، فرمان علی بھگیو، فیاض حسین ڈنور، یٰسین بھٹو، مہر خان ، محمد امین سیال، ثمن خان ہوت، ندیم ضیاء، علی خان خاصخیلی، ریاض حسین چانڈیو، رفیق لغاری اور وزیر شر نے پاپولیشن ملازمین کا جائز مطالبات کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا، خواتین اور مرد ملازمین کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ- پاپولیشن ملازمین کے مطالبات تھے کہ محمکمہ پاپولیشن ملازمین کے محکمہ صحت میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ محکمے میں سی آئی پی اور این جی اوز کی مداخلت کرنے کا مطالبہ بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کے لئے فعال بنایا جائے- 2009 سے 2012 تک کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں
ہائی کورٹ سے ریگولر ہونے والے اور تمام سوشل میل موبلائزرس کو اسکیل دے کر ریگولر کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں- تمام کیڈرز ملازمین کا پرموشن کرنے کے لئے فوری طور پر ڈی پی سی بٹھاؤ 18 ویں ترمیم سے پہلے جو ملازمین کے گریڈز کو اپ گریڈ کیا گیا تھا وہ بحال کیا جائے- 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق سے متقل کئے گئے ملازمین جن میں پی ڈبلیو ٹی آئی اور آر ٹی آئی کے ایمپلائز کو بنیادی سہولتیں دیگر پرموشن کے لئے ڈی پی سی بٹھاؤ- سرکاری بھرتیوں میں رٹائرڈ اور سینئر ملازمین کے بچوں کو %50 ملازمتیں دو- محمکہ آپریشن کے تمام گریڈز کو اپ گریڈز کر کے ٹائم اسکیل دیا جائے- سرکاری چھوٹے ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا بند کرو سیاسی طور پر تبادلے منسوخ کیے جائیں- سی آئی پی پروجیکٹ کے انچارج اور صوبائی وزیر کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے 4 سالوں میں سے اربوں کی کرپشن کی تحقیقات کا ملازمین نے مطالبہ کردیا- ادارے کے فنڈز وزیر اور این جی اوز والے کھا جاتے ہیں الزام ملازمین پر لگایا جاتا ہے کہ ملازمین کام نہیں کر رہے ہیں یہ محکمہ پاپولیشن ملازمین کے خلاف بڑی سازش ہے سندھ کے ملازمین سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے- بہبود آبادی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے اور پروگرام بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں- سی آئی پی، این جی اوز، عالمی، وفاقی اور صوبائی فنڈز ہڑپ کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں ملازمین اتحاد کے ذریعہ ہر سازش کو ناکام بنائیں گے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے