Home / اہم خبریں / غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ، حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ، حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ، حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے، اے این ایف، اے ایس ایف، کسٹم اور کوسٹ گارڈ سمیت دیگر اداروں کو اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے کرنسی اسمگلرز کے خلاف ملک گیر کریک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے والوں کے خلاف ایف آئی اے، اے این ایف، اے ایس ایف، کوسٹ گارڈ اور بارڈرز پر خدمات دینے والے دیگر اداروں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرنسی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کسی صورت بھی نرم رویہ نہیں برتا جائے گا۔ حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کو بھی فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور اس تمام آپریشن کی نگرانی وفاقی وزارت داخلہ کرے گی- تمام ادارے روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس وزارت داخلہ کو ارسال کریں گے اور وزارت داخلہ یہ رپورٹس وزیراعظم عمران خان کو بجھوائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

حب ندی میں علی خورشیدی کا تین نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس، حکومت پر سخت تنقید

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حب ندی میں نہاتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے