میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) رکن قومی اسمبلی شمیم آراء پنہور نے کہا ہے کہ صحت مند بچے ہی صحت مند معاشرے کی علامت ہیں ملک کی ترقی بچوں کی صحت سے وابستہ ہے بچوں کو صحت مند رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال میرپورخاص خسرہ مہم کی افتتاحی تقریب اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے صحت کی بہتری کیلئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں محکمہ صحت کی جانب سے صحت کی بہتری کیلئے شروع کئے گئے پروگراموں کی وجہ سے بیماریوں پر کافی حد تک کنٹرول ہوا ہے جس میں محکمہ صحت کی کاوشیں شامل ہیں ہمیں چاہئے کہ محکمہ صحت کے پروگراموں میں بھرپور کردار ادا کریں اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر کاکا نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ خسرہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو ٹیکے لگوائیں اگر کوئی بچہ ٹیکا لگنے سے رہ جائے تو اپنے قریبی صحت مرکز سے ٹیکا لگوائیں اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے قادر بخش نے کہا کہ بچوں کو سینٹروں تک پہنچانے کیلئے لوگوں تک پیغام پہنچایا جائے ہر کام کو صرف محکمہ پر نہ چھوڑا جائے ہم سب کو اس فلاحی کام میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ جن بچوں کو 12 تاریخ سے قبل خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگ چکے ہیں ان بچوں کو مہم کے دوران دوبارہ ٹیکے لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم کسی کے گھر تک نہ پہنچ سکے تو منتخب سینٹر پر اپنے بچوں کو پہنچانا ہوگا اس موقع پر اے ڈی سی ٹو میرپورخاص ڈاکٹر حسان طارق، سول سرجن ڈاکٹر اقبال بھرگڑی، ڈاکٹر منٹھار، متعلقہ افسران اور عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے-
![]()