Home / اہم خبریں / بھارت نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے ہرا کر سیریز 1-4 سے جیت لی

بھارت نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے ہرا کر سیریز 1-4 سے جیت لی

دھرم شالہ، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس ) بھارت نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سے ہرا کر سیریز 1-4 سے جیت لی ، ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 195 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، جو روٹ 84 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جونی بیئرسٹو نے 39 ، ٹام ہرٹلی نے 20 اور اولی پوپ نے 19 رنز بنائے ، بین ڈکٹ 2 ، زیک کرالی صفر ، کپتان بین سٹوکس 2 ، بین فوکس 8 ، مارک ووڈ صفر اور شعیب بشیر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادیو نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا کلدیپ یادیو کو میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ یشسوی جیسوال سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، واضح رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 218 رنز کے جواب میں 477 رنز بنائے تھے ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حنین شاہ کی جادوئی آخری اوور، حیدرآباد کنگز مین نے اسلام اباد یونائٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے