Home / اہم خبریں / نیشنل جونیئر انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل 5 جنوری کو کھیلا جائے گا

نیشنل جونیئر انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل 5 جنوری کو کھیلا جائے گا

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے تحت، اسنوکر اینڈ بلیئرڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام اور مینیو کے تعاون سے دوسری نیشنل جونیئر انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گئی۔ پی بی ایس اے کے ترجمان نوید کپاڈیہ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر اسنوکر ہال لاہور میں جاری چیمپئن شپ سیمی فائنلز اور فائنل آج ہوں گے۔ سیمی فائنل میں علیم اویس (پنجاب) کا مقابلہ محمد انیس (کے پی) سے ہوگا جبکہ محمد ساحل (سندھ) اپنے ہی صوبے کے محمد حسنین کے مقابل ہوں گے۔ دوسرے دن ایم انیس نے ایم ابوبکر، بلال نے غلام مصطفیٰ، ایم ساحل نے ایم دانش، محمد حسنین نے اظہر حسین، علی رضا نے محمد علی، ایم انیس نے ایم سبحان اکبر، زین العابدین نے ابوبکر، قرار حسین نے غلام مصطفیٰ، ایم عالیان نے بلال، علیم اویس نے ایم دانش، محمد حسنین نے علی رضا، محمد علی نے اظہر حسین کو شکست دی۔ کوارٹر فائنلز میں علیم اویس نے ایم عالیان، ایم انیس نے علی رضا، ایم ساحل نے زین العابدین، ایم حسنین نے بلال کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے