کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں سی بے اے کے تعین کے لئے 13 نومبر 2018 کو ریفرنڈم ہونے جارہا ہے اس سلسسلے میں ایک میٹنگ پاک سر زمین پارٹی کے آفس لیبر فرنٹ یونین اور پی ایس پی کی وطن پرست لیبر یونین کے درمیان ہوئی- جس میں لیبر فرنٹ یونین کے چیئرمین سید ارشاد کامی، نائب صدر سہیل صدیقی ، جنرل سیکریٹری عبدالقیوم خاں، سینئر جائنٹ سیکریٹری جنید صدیقی اور وطن پرست یونین کے کی جانب سے سے چیئرمین عبدالقیوم، صدر محمد ایوب، جنرل سیکریٹری محمد طارق خان و دیگر نے شرکت کی جبکہ پارٹی کی جانب سے لیبر فیڈریشن کے صدر ندیم خان اور ممبر نیشنل کونسل مزمل قریشی نے بھی شرکت کی اور باہمی رضا مندی سے طے کیا گیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ہونے والے حالیہ ریفرنڈم میں دونوں یونین مل کر حصہ لیں گی- جبکہ ریفرنڈم لیبر فرنٹ کے نام اور تلوار کے نشان پر لڑا جائیگا- دونوں یونینز نے باہمی طور پر مکمل یکجہتی کے ساتھ ادارے میں محنت کشوں کے مسائل خصوصاً
(1)
سن کوٹے کو قانونی شکل میں لاکر ملازمین کے بچوں کی بھرتی کو یقینی بنایا جائیگا
(2)
ہر چار سال بعد محنت کشوں کو سنیارٹی کم فٹنس کے قانون کے مطابق پرموشن کرایا جائیگا
(3)
میڈیکل کے نظام سے کرپشن کا خاتمہ کرکے محنت کشوں کے لئے باعزت میڈیکل فراہم کیا جائے گا
اور آؤٹ اسٹیشن پر 2 ہسپتال اور 2 میڈیکل اسٹور قائم کئے جائے گے
(4)
فنڈ پینشن کے معاملات کو ٹھیک کیا جائیگا
(5)
یوٹیلیٹی الاؤنس کو ادارے میں فوری نافذ کروایا جائے گا
(6)
ٹیکس کے محنت کشوں انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کی گریڈ 14 اور 16 میں کنفرمیشن کرائی جائے
گی
(7)
سیوریج کے محنت کشوں کے بچوں کو انکی تعلیمی قابلیت کے مطابق بھرتی کیا جائے گا-
دونوں یونینز نے اتفاق کیا کہ آج سے دونوں یونینز لیبر فرنٹ کے نام اور تلوار کے نشان پر 13 نومبر 2018 میں ہونے والے ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیں گی اور انشاء الله ریفرنڈم جیت کر ادارے میں انقلابی تبدیاں لائیں گے
![]()