Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں درخشاں پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 4 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 4 ملزمان گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، مسروقہ موباٸل فونز اور نقدی برآمد مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نےضلع ڈسٹرکٹ ساؤتھ تھانہ درخشاں کا چارج لیتے ہی اسٹریٹ کرمنلز و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل زیشان مختیار ولد مختیار اور وجاہت ولد احسان الہی کے قبضے سے نقدی، اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور مسروقہ موباٸل فونز برآمد کرلیا جبکہ دوسری جانب کارروائی کے دوران اعجاز احمد ولد نقیب اختر اور شفیق شیخ ولد غلام نبی کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور مسروقہ موباٸل فونز برآمد ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنار فرار ہوجاتے تھے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسٹریٹ کراٸم کی درجنوں سے زاٸد وارداتوں کے ساتھ ساتھ سنگین جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے مطابق جراٸم پیشہ عناصروں کا مکمل خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے