تازہ ترین
Home / Home / ولیزہ کے نام

ولیزہ کے نام

سنو !
میری پیاری
میری اور صرف
میری لاڈلی سکھی !

یہ جو ہجومِ دنیا
تمہیں میرے گرد
نظر آتا ہے
سچ جو پوچھو
تو نظروں کا دھوکا ہے

یہ میرے نام
کو پکارتی ہوئیں آوازیں
تم جو مجھے
ایک دھیمی سی آواز دو
تو سب کی سب ماند پڑ جائیں

یہ میرے
وجود کو گھیرا ڈالے
اجنبیوں کے خاکی اجسام
تمہارا جو قرب ملے
تمام کے تمام دھول بن جائیں

یہ میرے خزاں جیسے
ہفتے کے ساتوں دن
تمہارے ساتھ
جو کچھ پل مل جائیں
تو سارے کے سارے بہار لگیں

میری پیاری !
مجھے تو سکونت
فقط تم سے تھی
اور تم سے ہی رہے گی

~ تمہاری افشاں رانی (سیالکوٹ)

 

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan Women’s Squads Announced for ACC Women’s Asia Cup and Asian Games, DP World Women’s Asia Cup to be played from 28 August to 13 September in Dubai, UAE

LAHORE, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the 15-member squads for the …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے