Home / اہم خبریں / بحیرہ عرب میں طوفان کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری

بحیرہ عرب میں طوفان کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری

لسبیلہ (رپورٹ: محمد عمر) بحیرہ عرب میں طوفان کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے طوفان بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے بھی ٹکرائے گا تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان کے خدشہ کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان عمان کے شہرصلالہ سے 550 ناٹیکل میل دور ہے طوفان کی شدت میں اضافے کا امکان ہے لہٰذا ماہی گیر چھوٹی کشتیاں لیکر کھلے سمندرمیں جانے سے گریز کریں۔ چار روز قبل خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننا شروع ہوگیا تھا اس حوالے سے ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اگر یہ طوفان بنا تو ماہرین اسے لوہان کا نام دیں گے- ترجمان میٹ آفس کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا یہ طوفان بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کنڈ ملیر، ڈام اور گڈانی سے بھی کم شدت میں ٹکرائے گا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے