Home / اہم خبریں / نکاح نامہ مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی- کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا حکم

نکاح نامہ مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی- کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا حکم

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے شہر میں جوڑوں سے نکاح نامے مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ پولیس چیف کی جانب سے کراچی کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو لکھے گئے خط میں ایسے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس چیف کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق عام شکایت ہے کہ پولیس موبائل یا موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے مخصوص پولیس اہلکار جوڑوں سے نکاح نامے طلب کرکے خوفزدہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر امیر شیخ نے اپنے خط میں تنبیہ کی کہ فیملیز خاص طور پر جوڑوں سے میاں بیوی ہونے کا ثبوت مانگنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔ پولیس چیف نے مزید کہا کہ ساحل سمندر، کلفٹن اور دیگر تفریحی مقامات پر پولیس اہلکاروں نے بلاوجہ شہریوں کو تنگ کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے