Home / اہم خبریں / تحریک لبیک یا رسول اللہ کی مرکزی مجلس عاملہ و شوری کا ہنگامی اجلاس لاہور میں مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا

تحریک لبیک یا رسول اللہ کی مرکزی مجلس عاملہ و شوری کا ہنگامی اجلاس لاہور میں مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا

کراچی (پریس ریلیز) تحریک لبیک یا رسول اللہ کی مرکزی مجلس عاملہ و شوری کا ہنگامی اجلاس لاہور میں مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری نے خصوصی شرکت فرمائی اجلاس میں متفقہ طور پر کئی اہم فیصلے کئے گئے جن میں سے چند یہ ہیں


سپریم کورٹ گستاخ رسول عاصیہ ملعونہ کی سزا بحال رکھے بصورت دیگر اگر مسلمانوں کے آقا و مولا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سرعام توہین کرنے والی اور اس کا اعتراف کرنے والی گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کو رہا کیا گیا تو رِہا کرنے والے ججز اور دیگر ذمہ داران کے خلاف اسلامیان پاکستان راست اقدام اٹھائیں گے۔ اس سلسلہ میں انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے عاشقان رسول سراپا احتجاج رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے بالکل دریغ نہیں کیا جائے گا۔ یوں حالات کی تمام تر ذمہ داری ججز، حکومت اور بااختیار داروں پر ہوگی۔


تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام آج سے پوری دنیا میں تحریک تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کو شروع کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے 12 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک خطبات جمعہ کے بعد دنیا بھر بالخصوص پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لبیک یارسول اللہ ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔


مرکزی لبیک یا رسول اللہ ریلی کا انعقاد داتا دربار تا پنجاب اسمبلی لاہور دن 3 بجے ہوگا، جس سے مرکزی قائدین خطاب فرمائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔


تمام خطباء کرام اپنے خطبات جمعہ میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں اور اس متعلق سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے فیصلے اور طرز عمل زیادہ سے زیادہ موضوع سخن بنائیں۔
اجلاس میں پیر سید ظہیر الحسن شاہ بخاری، محمد وحید نور، مولانا فاروق الحسن قادری،حافظ محمد سعد رضوی، پیراعجازاشرفی، قاضی محمد محمود احمد قادری، ڈاکٹر محمد شفیق امینی، انجینیئر محمد حفیظ اللہ علوی، پیر سید محمد سرور شاہ سیفی، مولانا غلام عباس فیضی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ مولانا غلام غوث بغدادی، مولانا سید زمان علی شاہ جعفری، مولانا سید فضل رسول شاہ، مولانا محمد اسلم ساہی، مولانا سید محمد علی شاہ، مولانا محمد اسلم نقشبندی، مولانا عبدالغفور تابانی اور پیر سید عنایت الحق شاہ نے بھرپور تائید کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے