تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص تنخواہوں سے محروم لیڈی ہیلتھ ورکرز سڑکوں پر نکل آئیں، پریس کلب کے سامنے دھرنا 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی اینٹی خسرہ مہم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

میرپورخاص تنخواہوں سے محروم لیڈی ہیلتھ ورکرز سڑکوں پر نکل آئیں، پریس کلب کے سامنے دھرنا 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی اینٹی خسرہ مہم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے سندھ کی صدر حلیمہ لغاری، ضلع میرپورخاص کی صدر رحمت نوحانی، اور جنرل سیکریٹری رضیہ اجن کی سربراہی میں میرپورخاص، ڈگری، جھڈو، حسین بخش مری، کوٹ غلام محمد سندھڑی تحصیلوں میں کام کرنے والی پانچ سو زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بینر اٹھاکر جون 2018 سے بند ہونے والی تنخواہ کے خلاف احتجاج کیا- اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں- انہوں نے بتایا کہ مسلسل تنخواہ بند ہونے کے باوجود بھی انہوں نے پولیو کے مہم میں حصہ لیا- مظاہرین لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مسلسل تنخواہ نہ ملنے پر 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی خسرہ مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا- اس موقع پیرا میڈیکل میرپورخاص ضلع کے صدر جبار کنبھر نے بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مظاہرے میں یکجہتی کے طور پر شرکت کی-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز اونر ندیم عمر سے ملاقات، کلب کرکٹ کے لیے مستقل ونڈو مختص کرنے پر زور

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے