لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لیڈیز جیل لاڑکانہ میں گذشتہ 3 سال سے منشیات کے من گھڑت الزام میں 7 سال کی قید کاٹنے والی سیدہ فضاء اور انکی 4 بے سہارہ بچیوں کی چیف جسٹس آف پاکستان، صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے رحم کی اپیل، تفصیلات کے مطابق لیڈیز جیل لاڑکانہ میں قید سیدہ بی بی فضاء نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار، صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 3 سال سے منشیات کے من گھڑت الزام میں 7 سال کی قید کاٹ رہی ہوں، میری زیادہ تر سزا تو کٹ چکی ہے مگر میری 4 بیٹیاں جو اس وقت جوان ہوچکی ہیں اور جنکا میرے علاوہ کوئی سہارہ نہیں لہٰذا انسانیت کے ناطے میری باقی ماندہ سزا معاف کرکے مجھے آزاد کیا جائے تاکہ میں اپنی 4 بے سہارا بچیوں کے پاس رہ سکوں، دوسری جانب قیدی سیدہ فضاء کی 4 بے سہارہ بچیوں 22 سالہ بی بی نادرہ، 14 سالہ بی بی شاہینہ، 4 سالہ بی بی ہانیہ اور 3 سالہ بی بی اریبہ نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار، صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ اسلام آباد کی عدالت میں رحم کی اپیل بھی دائر کر رکھی ہے اور میڈیا کے توسط سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ خدارہ ہم اس وقت مجبور، بے سہارا ہیں اور ہمارا واحد سہارا ہماری والدہ ہیں جو اس وقت بے جرم و خطا کے 3 سال جیل کاٹ چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سید زادیاں عمر کے اس حصے میں بغیر کسی سہارے کے کیسے زندگی بسر کریں، انسانی ہمدردی کے ناطے اپنی والدہ کی رہائی کی اپیل کرتی ہیں، تاکہ ہم اپنی باقی مانندہ زندگی اپنی والدہ کے سہارے بسر کرسکیں-
![]()
![]()