Home / اہم خبریں / کراچی درخشاں میں پولیس کا گیسٹ ہاؤسز پر چھاپہ فحاشی میں ملوث ملزمان گرفتار دوسری کاروائی میں اسلحہ اور حقہ شیشہ مافیا کا کارندہ گرفتار

کراچی درخشاں میں پولیس کا گیسٹ ہاؤسز پر چھاپہ فحاشی میں ملوث ملزمان گرفتار دوسری کاروائی میں اسلحہ اور حقہ شیشہ مافیا کا کارندہ گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا جراٸم پیشہ و معاشرے کے ناسوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن 7 ملزمان قانون کی گرفت میں حقہ شیشہ اور اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے ضلع ساؤتھ زون میں چارج لینے کے ساتھ ہی فحاشی کے اڈے گیسٹ ہاؤسز، جراٸم پیشہ عناصر و سماج دشمن عناصروں کو جیل بھیجنے کا عزم کرلیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں 7 ملزمان کو دھر لیا جس میں 2 خواتین بھی شامل ملزمان محمد جبران ولد محمد منظور، شیر خان ولد فیض محمد کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور مضر صحت شیشہ حقہ برآمد جبکہ فحاشی کے اڈوں اور گیسٹ ہاٶسز پر چھاپہ مار کارروائيوں کے دوران 2 لڑکیاں اور 3 مرد فحاشی کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ قاٸم کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے نمائندہ نوپ نیوز سے گفتگو کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ معاشرے کے ناسور و جراٸم پیشہ عناصر اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ انکا مقدر جیل ہوگا-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے