کراچی (نوپ نیوز) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے متحدہ علماء محاذ پاکستان کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین سید علی حسین نقوی کی سربراہی میں محرم الحرام میں امن و اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے قیام اور فرقہ واریت، مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ پر مبنی 12 رکنی امن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ امن کمیٹی کے صدر علامہ سید سجاد شبیر رضوی اور سیکریٹری جنرل شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد کو مقرر کیا گیا ہے۔
عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی نا خوش گوار واقعہ کی اطلاع امن کمیٹی کے اراکین کو دی جائے اور قیام امن کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے رینجرز، پولیس و متعلقہ اداروں سے تعاون و رابطہ رکھیں۔ امن کمیٹی میں علامہ سید سجاد شبیر رضوی، شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ پیر ڈاکٹر مفتی شاہ محمد یوسف سیفی، مولانا منظر الحق تھانوی، علامہ مفتی فضل ہمدرد، مولانا عبد الماجد فاروقی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، سید محمد خرم شاہ جیلانی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی وجیہ الدین، مفتی اسد الحق چترالی شامل ہیں۔