Home / اہم خبریں / پسرور باۓ پاس کے قریب پولیس کی کاروائی، ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار، اسلحہ و گولیاں برآمد

پسرور باۓ پاس کے قریب پولیس کی کاروائی، ڈاکوؤں کا گروہ گرفتار، اسلحہ و گولیاں برآمد

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) پسرور بائی پاس کے قریب مخبر کی اطلاع دی کہ دو مشکوک مسلح افراد ہیں جوکہ ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہیں جس پر ایس آئی راشد وسیم نے پولیس پارٹی کے ہمراہ جیسر والا میں کاروائی کرتے ہوۓ موقع پر پہنچ کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں اویس ولد عبداللطیف سکنہ جیسر والا کے قبضے سے 1 پستول 30 بور اور 4 گولیاں برآمد کرلیں جبکہ دوسرے ملزم عثمان ولد حمید ولد مہر سکنہ مارکیٹ نزد بسم اللہ سی این جی ڈسکہ کے قزبے سے 1 پستول 30 بور اور 3 گولیاں برآمد کرلیں۔ جبکہ پولیس نے موقع پر موٹر سائیکل ملزمان کو بھی گرفتار کیا، ملزمان سے موٹرسائیکل نمبری جی اے این۔ 8235 بھی برآمد کیا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافے سے 30 اشیائے ضروریہ مہنگی

پوچھ گچھ کرنے پر موٹر سائیکل ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے 9 جولائی 2022 کو سبزی منڈی کچہری روڈ پر ڈکیتی کے دوران یہ موٹر سائیکل چھینی تھی مذکورہ موٹر سائیکل کا مقدمہ پہلے ہی سٹی ڈسکہ پولیس اسٹیشن میں رجسٹرڈ تھا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے