تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) امن دشمنوں کے خاتمے کا مشن، سکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں آپریشن، 6 دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ سے پنجگور کی طرف موٹر سائیکلوں پر دہشتگرد گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشگردوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

 

مزید پڑھیں: محرم الحرام 1444ھ کے دوران عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین
https://www.nopnewstv.com/fool-proof-security-provided

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ شہید جب کہ نائیک میر محمد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار ہدایت اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمی نائیک وزیر محمد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے