تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے پی ایل، میرپور رائلز کی ہوم گراؤنڈ پرشاندارلاچنگ، لیگ کشمیریوں کیلیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہیڈ کوچ عبدالرزاق

کے پی ایل، میرپور رائلز کی ہوم گراؤنڈ پرشاندارلاچنگ، لیگ کشمیریوں کیلیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہیڈ کوچ عبدالرزاق

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کشمیرپریمیئرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلیے فرنچائز نے کمر کس لی۔ لیگ کی سب سے متحرک فرنچائز میرپور رائلز نے اپنے ہوم گراؤنڈ میرپور میں لانچنگ کی رنگا رنگ تقریب سجائی۔ ہیڈکوچ عبدالرزاق، فاسٹ بولر سلمان ارشاد، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن آصف فریدی، چیئرمین عبدالواجد، چیف ایگزیکٹیو نجیب اللہ نے شرکت کرکے چار چاند لگائے۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے اینکر اور ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیس کا فیصلہ سنا دیا
https://www.nopnewstv.com/mna-dr-aamir-liaquat

تقریب سے خطاب میں میرپور رائلز کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس ٹیم سے منسلک ہوںَ۔ کشمیرپریمیئرلیگ یہاں کے لوگوں کیلیے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہمارا اور ہماری فرنچائز کا مقصد کشمیری کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔۔۔ امید ہے میرپور کی ٹیم لیگ میں اچھا پرفارم کرے گی۔ میرپور رائلز کے چیئرمین عبدالواجد نے کہا۔۔ میرپور رائلز کے پلیٹ فارم سے کشمیر میں جتنا بھی ٹیلنٹ ہے اسے سامنے لائیں گے اور قومی ٹیم تک پہنچائیں گے۔ انشااللہ ٹیم توقعات پر پورا اترے گی۔ ہم مظفرآباد میں ٹرافی اٹھائیں گے اور اس میرپور لاکر بھرپور جشن بھی منائیں گے۔ میرپور کے نوجوانوں کو اسکالرشپ بھی دی جائے گی۔

 

سی ای او میرپور رائلز نجیب اللہ کا کہنا تھا۔۔ میرا تعلق سوات سے ہے لیکن لوگ مجھے میرپور کا سمجھتے ہیں۔۔ کشمیرپریمیئرلیگ کیلیے بہت پرجوش ہیں،، ہم نے اچھی ٹیم بھی منتخب کی ہے۔۔۔ میرپور کے لوگوں کی بھرپور سپورٹ چاہیے۔ کشمیرپریمیئرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز دس اگست سے مظفرآباد میں وگا۔۔ میرپور رائلز کی ٹیم نئی منیجمنٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے