تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی کا ہر ٹائگر پیپلز پارٹی کیلئے حلیم عادل شیخ ہے۔ صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار

پی ٹی آئی کا ہر ٹائگر پیپلز پارٹی کیلئے حلیم عادل شیخ ہے۔ صدر پی ٹی آئی کراچی بلال غفار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے صدر بلال غفار اور جنرل سیکریٹری سیف الرحمن نے اپنے مشترکہ بیان میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ سندھ حکومت کو جب سے اندازہ ہوا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی اپنی اگلی حکومت بنانے جارہی ہے پی پی کی بوکھلاہٹ میں دن بدن اصافہ ہورہا ہے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر جعلی 1991 کا مقدمہ بناکر پیپلز پارٹی نے اپنی گری ہوئی سیاسی سوچ کی عکاسی کی ہے جعلی مقدمات اور گرفتاریوں سے پی ٹی آئی کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔

 

مزید پڑھیں: قدیم مورڑو قبرستان میں بارشوں کے بعد اس کی فوری بحالی اور وہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ صوبائی وزراء سندھ
https://www.nopnewstv.com/development-work-will-be ‎

اپنے ایک بیان میں ورکرز سے ملاقات میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے خاتمے کے بعد اب سندھ میں زرداری مافیا کا خاتمہ ہی اہم ٹاسک ہے پیپلز پارٹی نے اس صوبے کے عوام کو بھٹو زندہ ہونے کا چورن بیچا لوگوں کو نسل در نسل غلام بنانے کی سازش کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے پنجاب سے جیسے ککڑی کو فارغ کیا ایسے ہی زرداری زر کے پجاری کو بھی فارغ کریں گے، زرداری نے خود کو بھاری ظاہر کرکے سندھ کے عوام کو ہمیشہ ہراساں کیا سندھ کے عوام کی آزادی مستقبل کی خوشحالی کیلئے بے حد ضروری ہے بلال غفار نے کہا حلیم عادل شیخ اپنی لڑائی میں تنہا نہیں پی ٹی آئی کا ہر ٹائگر سپورٹر پیپلز پارٹی کیلئے حلیم عادل شیخ ہے سندھ کے عوام کی حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے ہر فورم پر زرداری مافیا کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے آصف زرداری اینڈ کرپٹ ایسوسی ایشن کے جعلی مقدمات سے نہ پہلے ڈرے نہ آئندہ ڈریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے