پشاور (رپورٹ: اصغر شاہ) پشاور شہر اور مضافات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف نوعیت کے 137 واقعات رونما ہوئے، ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اختر کی سربراہی میں پشاور نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ٹریفک حادثات حادثات کے دوران 21 افراد زخمی، ٹریفک حادثات شالم پل، خزانہ روڈ، میاں گل کورونہ، ڈبگری گارڈن، ناگمان، چارسدہ روڈ، نادرن بائی پاس، شاہد آباد، جی ٹی روڈ، فقیرآباد اور مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔ جبکہ 2 لڑائی جھگڑے کے دوران گولی لگنے کا واقعے پیش آئے۔
حالیہ مون سون بارشوں میں انڈسٹری سٹریٹ، محمدیہ ٹیچنگ ہسپتال، ناصر باغ روڈ اور مختلف مقامات میں پانی کھڑا ہوگیا جس کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مسلسل ہیوی مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپ کا استعمال کرتے ہوئے جمع شدہ پانی کو باہر نکالا۔ بارش کے باعث 3 مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعےجو کہ فقیر کلے، متنی اور گلبہار کے واقعات پیش آئے جس میں تین افراد زخمی جبکہ ایک جانبحق، تاتارہ پارک کے قریب اچانک برساتی ریلا آنے سے شخص پھنس گیا جسے ریسکیو 1122 پشاور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ کر بچا لیا۔