تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نئے کورنگی کازوے پل کی منظوری پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے شکر گزار۔ ہیں ایس ایم منیر، سلمان اسلم، زبیر چھایا

نئے کورنگی کازوے پل کی منظوری پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے شکر گزار۔ ہیں ایس ایم منیر، سلمان اسلم، زبیر چھایا

کراچی (نوپ نیوز) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر کاٹی سلمان اسلم اور کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیر چھایا نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے نئے کورنگی کازوے پل کی تعمیر کے احکامات پر تشکر کا اظہار کیا۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 لین پر مبنی پل تیار کرنے کے احکامات دئیے جو صنعتی علاقے کا درینہ مسئلہ تھا۔ موجودہ کازوے برساتی موسم میں زیر آب آجاتا ہے جس کے باعث کورنگی صنعتی علاقے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام سے شہری اذیت کا شکار تھے۔

انہوں نے کہا کہ 5 ارب کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پل سے کورنگی صنعتی علاقے کی معاشی سرگرمیوں کی اضافہ ہوگا جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر کاٹی سلمان اسلم نے کہا کہ برسات کے بعد موجودہ کازوے سے کورنگی صنعتی علاقے سے برآمدی مال کی ترسیل تعطل کا شکار ہوجاتی تھی جس سے صنعتکاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کاٹی کا کئی عرصے سے متبادل راستے کا مطالبہ کر رہی تھی جسے سندھ حکومت نے حل کردیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے پل کو جلد مکمل کرنے کے احکامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کا صنعتکاروں کے مسائل کو ترجیح دینا خوش آئندہ ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کورنگی صنعتی علاقے بلکہ معیشت کو بھی بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔

 

مزید پڑھیں: پشاور میں موبائل اسکواڈ پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
https://www.nopnewstv.com/mobile-squad-in-peshawar ‎

کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیر چھایا نے امید ظاہر کی کہ نئے کورنگی کازوے پل کو بروقت مکمل کیا جائے گا، تاکہ ماضی کی طرح ٹریفک جام کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے اور ملک کے سب سے بڑے صنعتی علاقے سے آمدو رفت کا مسئلہ اختتام کو پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے پل کی تعمیر سے قیوم آباد پل اور دیگر متبادل راستوں پر بھی ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا۔ برآمدی سامان اور صنعتی علاقے میں روزگار کیلئے آنے والے ملازمین پروقت اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے