تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کومبیکس اسپورٹس نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق کھیل کا سامان فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ عمر سعید

کومبیکس اسپورٹس نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق کھیل کا سامان فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ عمر سعید

 

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایونٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کے اعزاز میں سالانہ پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب مقامی کلب میں منعقد ہوئی جس میں کومپیکس اسپورٹس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمر سعید، فروٹ نیشن کے ہیڈ آف کمیونیکیشن فیصل خان، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن فرح سعید، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، چیئرپرسن عالیہ احمد، جنرل سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ، فنانس سیکریٹری مراد حسین اور کھیلوں سے وابستہ دیگرشخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کومپیکس اسپورٹس کے سی ای او عمر سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کو پروان چڑھانے اور اس کے معیار کو بلند کرنے کیلئے ہمارا ادارہ مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کو ان کے بین الاقوامی اور پاکستان میں منعقد ہونے والےایونٹس کیلئے کٹس اور کھیلوں کاسامان رعایتی قیمت پر فراہم کر رہا ہے ہماراعزم ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق کھیل کا سامان فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: چترال میں محکمہ مواصلات کا تین کروڑ روپے کی لاگت سے ڈھائی کلو میٹر ایئر پورٹ روڈ تو بنا مگر سڑک کے کنارے نہ فٹ پاتھ ہے، نہ نکاسی کا نالہ
https://www.nopnewstv.com/chitral-airport-road-constructed

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فروٹ نیشن کے ہیڈ آف کمیونیکیشن فیصل خان کا کہنا تھا کہ صحت مند کھلاڑی مضبوط پاکستان کا پیغام فروٹ نیشن کے پلیٹ فارم سے پورے ملک میں پہنچائیں گے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسی تقاریب ان میں مزید محنت اور لگن کا جذبہ بیدار رکھتی ہیں، سافٹ بال کے کھیل کی ترقی و فروغ اور مختلف ایونٹس کے تسلسل کے ساتھ انعقاد کے حوالے سے سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن ملک میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے سیکریٹر ی ذیشان مرچنٹ نے کہا کہ اگلے ماہ کراچی میں سافٹ بال ویمنز کی نیشنل اور حیدرآباد میں انٹر ڈویژنل چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے اولمپک کونسل آف ایشیاء کے سیمینار برائے ایمپاورنگ ایتھلیٹس کے کوئز مقابلے میں فراز اعجاز کا پہلی پوزیشن حاصل کرنا ہم سب کیلئے باعث اعزاز ہے تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز ایوارڈز و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے