Home / اہم خبریں / مسکان تمام بزدل حکمرانوں کے لئے بہادری کی اعلی مثال ہے۔ وائس چیئرمین پی ڈی پی عبدالحاکم قائد

مسکان تمام بزدل حکمرانوں کے لئے بہادری کی اعلی مثال ہے۔ وائس چیئرمین پی ڈی پی عبدالحاکم قائد

کراچی (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ بھارتی مسلم بیٹی مسکان تمام بزدل حکمرانوں کے لئے بہادری کی اعلی مثال ہے۔ ظلم کے آگے ڈٹ جانے والی بھارت کی تمام باحجاب بہادر بیٹیوں کو پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ہندو سادھوؤں کو زرد لباس، گاؤ موتر پینے اور داسیوں کو سفید ساڑھی کی آزادی ہے تو اقلیتوں کو بھی ان کے مذہب پر عمل کی آزادی دی جائے۔ ایک نہتی باحجاب لڑکی کو سینکڑوں نوجوانوں کا ہراساں کرنا نسوانیت اور عورتوں کے عالمی حقوق کی شرمناک خلاف ورزی ہے۔ باحجاب مسلم طالبہ کے ساتھ متعصبانہ سلوک کے جواب میں مسکان کے دلیرانہ رد عمل نے بھارت کا مستقبل واضح کر دیا ہے۔ ہند کی ایک مسلمان شیرنی نے دنیا بھر کے بے حس، غیرت سے عاری حکمرانوں کو بتا دیا کہ تاریخ اسے یاد رکھتی ہے جس میں جرآت و بہادری ہو۔ اس نازک سی چھوٹی سی لڑکی کی اپنے کالج میں ہونے والی للکار پاکستانی حکمرانوں کے لئے بھی ایک پیغام ہے کہ تم سب نااہل، ناکام اور بزدل ہو، جو پچھلے انیس سالوں سے اغیار کی قید سے اپنی بے گناہ بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو آزاد نہ کراسکے۔

مزید پڑھیں: یونان کے سابق وزیر اعظم و اپوزیشن لیڈر الیکسی چیپرا کا برف سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ، کسانوں نے شکایت کے انبار لگا دیے
https://www.nopnewstv.com/former-greek-prime-minister ‎

پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی مسکان کی جرأت کو سلام پیش کرتی ہے۔ وہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نارتھ کراچی کے زیر اہتمام بھارت کی بہادر مسلمان بیٹی مسکان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہنما محمد رضوان، جمعہ خان، محمد نعیم، سید رضوان الحق، شاہد مغل، نوید احمد اور دیگر ورکرز بھی مظاہرے میں موجود تھے۔ پاسبان ورکرز نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ مسکان کے حق میں زبردست نعرے بازی کر رہے تھے۔ عبدالحاکم قائد نے مسکان کو مبارکباد او ر ہندوستان میں حق پر ڈٹ جانے والی تمام بہادر بیٹیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیپوسلطان جیسے بہادر کے شہرکی شیرنیاں ہیں، شاید ان کی رگوں میں ٹیپو سلطان کا خون دوڑ رہا ہے۔ جو کام 75 سالوں سے بڑے بڑے لیڈر نہ کر سکے وہ ایک نازک اندام، اکیلی لڑکی نے کر دکھایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے