تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع اپر چترال میں سرمائی کھیلوں کا دو روزہ ٹورنامنٹ احتتام پذیر

ضلع اپر چترال میں سرمائی کھیلوں کا دو روزہ ٹورنامنٹ احتتام پذیر

اپر چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) ضلع اپر چترال میں واقع قاقلشٹ کے وسیع و عریض برف پوش میدان میں ونٹر اسپورٹس یعنی سرمائی کھیلوں کا دو روزہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریبات کے موقع پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تماشائیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال ایک پرامن اور مہمان نواز لوگوں کا خطہ ہے اور یہاں آنے والا ہر سیاح خود کو اپنے گھر میں محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ چترال کی تعمیر و ترقی پر اربوں خرچ ہو رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں چترال کی قسمت بدل جائے گی۔

مزید پڑھیں: حوا کی بیٹیاں درندوں اور وڈیروں کی ہوس کا نشانہ بن رہی ہیں۔ داد رسی کے بجائے بلاول زرداری ظہرانوں میں مزے کر رہے ہیں۔ الطاف شکور
https://www.nopnewstv.com/the-target-of-lust ‎

ضلع اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اس دفعہ چونکہ برف پگھلنے کا خدشہ تھا اسلئے ہم نے یہ ونٹر اسپورٹس ٹورنامنٹ بہت کم وقت میں شروع کروایا اور اگلے سال اسے پورے زور و شور سے منائیں گے جس سے اس دور آفتادہ ضلع میں سرمائی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی مقامی کھلاڑیوں کو بھی سنو سکینگ اور سنو بورڈنگ میں تربیت دے رہے ہیں تاکہ اگلی بار یہاں کے اپنے لوگ ان کھیلوں میں حصہ لے سکے۔ چونکہ اس بار ہمارے پاس مقامی کھلاڑی نہیں تھے اسلئے برفانی کھیلوں کیلئے مڈگلشٹ سے کھلاڑیوں کو بلانا پڑا۔

برف کے کھیلوں کو دیکھنے کیلئے لاہور سے آنے والی ایک بچی کا کہنا ہے کہ مجھے یہاں آکر بہت مزہ آیا اور پہلی بار برفانوں کھیلوں سے محظوظ ہوئی۔ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اور حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد اور ریسکیو کرنے کیلئے 1122 کا عملہ بھی ہر وقت تیار تھا۔ سرمائی کھیلوں میں سنو سکینگ کے ساتھ ساتھ پیرا گلائڈنگ، جیپ ریلی اور سنو بورڈنگ کے بھی مقابلے ہوئے۔ موسم سرما لوگوں کا خون گرمانے اور ان کی بوریت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ کھیل سیاحت کو بھی فروغ دینے کا بھی ذریعہ ہے۔ سرمائی کھیلوں کے اس ٹورنمنٹ کے دوران ثقافتی شو بھی جاری تھا جس میں سب سے دلچسپ پہلو وہ تھا جب ایک فن کار صدیوں پرانی تلوار اور بندوق لیکر اس کے ساتھ روایتی رقص پیش کیا۔ اختتامی تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری سیکورٹی کے پیش نظر ہر وقت تیار کھڑی تھی۔ ٹورنامنٹ کے احتتام پر تماشائی اس کی خوشگوار یادیں لیکر چلے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے