تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوجوان نسل خود کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کریں۔ ڈی جی رینجرز سندھ

نوجوان نسل خود کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کریں۔ ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کا گرین وِچ یونیورسٹی کراچی کا دورہ۔ یونیورسٹی کی وائس چا نسلر سیمہ مغل اور انتظامیہ نے ڈی جی رینجرز سندھ کو خوش آمدید کہا۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے طلباء اور طالبات سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ طلباء و طالبات ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں، نوجوان نسل خود کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے سندھ ہائی .کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کی سماعت. یکم فروری کو ہوگی
https://www.nopnewstv.com/hearing-of-constitutional-petition ‎

انہوں نے کہا کہ ہمیں تحمل، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دے کر معاشرے سے منشیات، جرائم اور انتہا پسندی جیسے منفی رویوں کی روک تھام کے لیے اجتماعی کوشش کرنا ہے۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلباء و طالبات نے سوال و جواب کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور رینجرز کی کوششوں کو بھی سراہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے