تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراء سے عقیدت و محبت جز و ایمان ہے۔ متحدہ علماء محاذ

خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراء سے عقیدت و محبت جز و ایمان ہے۔ متحدہ علماء محاذ

کراچی (نوپ نیوز) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یوم ولادت خاتون جنت دختر رسولؐ سیدہ فاطمۃ الزہرہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں خاتون جنتؓ سیمینار مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و ذاکرین اہل بیت نے کہا کہ خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراء کی سیرت خواتین عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔ مغربی افکار و نظریات کی حامل بے راہ روی کا شکار خواتین کی اصلاح و نجات کیلئے سیدہ فاطمہ کے کردار کو اجاگر کیا جائے۔ خاتون جنت بحیثیت بیٹی، ماں، زوجہ ہر حیثیت سے نمونہ عمل ہیں۔ مسلم خواتین سیرت فاطمہؓ پر عمل کرکے دنیا میں شرم و حیا، زُہد و تقویٰ کے حوالے سے انقلاب برپا کرسکتی ہیں۔ آج دشمنان اہل بیت کا مقابلہ جرأت و صبر استقامتِ فاطمہؓ سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ آپﷺ نے ایک موقع پر فرمایا کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔

 

مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے پاکستانی ٹیم کا اعلان، بسمہ معروف کی دو سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی
https://www.nopnewstv.com/icc-womens-world-cup

اگر آج خواتین، سیدہ فاطمہ اور حیدر کرار علی المرتضیٰ کی مثالی جوڑی کے حالات زندگی اور شب و روز کا مطالعہ کرکے اسے نمونہ عمل بنایا جائے تو آج طلاق و خلع کے بڑھتے ہوئے تناسب اور عدم برداشت اورنہ حل ہونیوالی خانگی لڑائیوں سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔ آپﷺ کو اپنی چاروں بیٹیوں میں سب سے زیادہ محبت سیدہ فاطمہؓ سے تھی۔ خاتون جنت سے عقیدت و محبت جز و ایمان اور ذریعہ نجات ہے۔ اہل بیت سے بغض و عناد گمراہی و ضلالت وجہنم کی نشانی ہے۔ اہل بیت سے عقیدت و محبت کرنیوالے بلاامتیاز مسلک شیعہ و سنی استعمار کے خلاف متحد و بیدار ہوجائیں۔ سیمینار سے بانی سیکریٹری جنرل و میزبان مولانا محمد امین انصاری، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، مرکزی نائب صدور خطیب اہل بیت علامہ علی کرار نقوی، ذاکر اہل بیت علامہ سید سجاد شبیر رضوی، خطیب اہل سنت علامہ ابونصر غلام فرید چشتی، علامہ روشن دین الرشیدی، علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، متحدہ ختم نبوت فورم کے سیکریٹری جنرل محمد شکیل قاسمی، مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی کے علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، مولانا علی المرتضیٰ، مفتی اسد الحق چترالی، مفتی اکبر شاہ ہاشمی، مولانا گل نواب شاہ، مولانا حافظ گل نواز نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں سید معاذعلی نظامی، قاری انوار حمیدی، حسین الدین شاہ رحمانی نے بارگاہ اہل بیت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ سیمینار میں اسرائیلی و بھارتی جارحیت اور پاکستان میں ہونیوالی اندرونی و بیرونی سازشوں کیخلاف افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے