Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کر دیا۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ عاطف رانا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ہمارے سفر کا ایک اہم دن ہے، ہم نے ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا عزم کیا تھا اسی لیے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرایا۔ ہماری کوشش نوجوانوں کو موقع دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج سب سے زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔ اس موقعے پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور قلندرز ٹیم نہیں ہے یہ فیملی ہے۔ یہ میرے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم ٹورنامنٹ میں سو فیصد پرفارم کریں گے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولرز اچھا کپتان ثابت ہو سکتا ہے، کوشش کریں گے کہ تبدیلی لے کر آئیں، سب سے سیکھنے سے کوشش کروں گا، میرے لیے لاہور قلندرز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ملیر کو شکست دیکر پول بی سے یوم جناح آل کراچی ٹاپ سٹی ون انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
https://www.nopnewstv.com/district-east-defeats-malir

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں کپتانی کی ہو تو انٹرنیشنل میں دباؤ کا سامنا کرنے میں آسانی ہوتی ہے، بابر اعظم میرا فیورٹ بیٹر ہے، محمد رضوان کی شخصیت مجھے سب سے زیادہ پسند ہے، رضوان کے ساتھ کھیلنا سب سے اچھا لگتا ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کا یہ سال بہت اچھا رہا ہے ہماری رینلنگ بہتر ہو رہی ہے، کھلاڑیوں کی بھی رینکنگ اچھی ہورہی ہے آئندہ برس بھی اچھی پرفارمنس ہو گی، لاہور قلندرز کے ساتھ فیملی والا ماحول ہے یہاں کبھی دباؤ محسوس نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیم کی کپتانی سہیل اختر کے سپرد تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے