تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ”یومِ غم کسار صوفی میلے“ کا رنگا رنگ انعقاد صوفی میلے میں لوک فنکاروں کی زبردست پرفارمنس

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ”یومِ غم کسار صوفی میلے“ کا رنگا رنگ انعقاد صوفی میلے میں لوک فنکاروں کی زبردست پرفارمنس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سندھ دھرتی کی ثقافت کو اجاگر کرتے رنگا رنگ صوفی میلے کا آغاز ”قلندری دھمال“ سے ہوا، لوک فنکاروں نے ڈھول اور شہنائی کی دھنوں پر زبردست دھمال پیش کی، میلے میں فقیر منٹھار گروپ کی خواتین فن کاروں نے ستار کی دھنوں پر لطیف کی وائی سنائی، یومِ غم کسار صوفی میلے کے انعقاد کا مقصد امن و امان اور محبت کے پیغام کو فروغ دینا تھا، صوفی فیسٹیول میں شامل لوک فنکاروں مارول گروپ، خوشبو انصاری، شفقت علی، عنبر انصاری اور رمیز تاج نے زبردست پرفارمنس پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی، اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد میلے سے لطف اندوز ہوئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے