Home / اہم خبریں / ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت 18 دن سے چلنے والا دھرنا ختم

ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت 18 دن سے چلنے والا دھرنا ختم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے تحت 18 دن سے چلنے والا دھرنا ختم کردیا گیا ہے، محکمہ صحت نے نرسز کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس گریڈ 16 سے گریڈ 20 کی تمام نرسز کا 8000 ماہانہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس منظور کردیا ہے، نرسز کا فور ٹیئر فارمولا امپلیمینٹ کردیا گیا جوکہ 2019 میں منظور کیا گیا تھا اور 2 سال کے بعد امپلیمینٹ کردیا گیا ہے، نرسز کے سروسز رولز منظور ہو گئے ہیں اور اسٹاف نرسز کی سینیارٹی لسٹ بن گئی ہے اور انشاءاللہ جنوری کے آخر میں اسٹاف نرسز کی ترقیاں گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں 614 نرسنگ آفیسرز سینئر نرس کے عہدے پر تعینات ہوں گے، گریڈ 17 کی نرسز پروموشن کے بعد گریڈ 18 میں ہیڈ نرس اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ تعینات ہونگے، جناح اور این آ سی ایچ کی فور ٹیئر کی آڈٹ کاپی سمری بھی محکمہ فنانس کو بھیج دی گئی ہے، کلینکل لیکچر اور نرسنگ لیکچر گریڈ 18 کی سینیارٹی لسٹ محکمہ سروسز کو بھجوا دی گئی ہے، ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے نرسز کے مسائل حل کیے، ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، انشاءاللہ نرسز کی ڈیپوٹیش پالیسی اور نرسز طلباء کے وظیفہ کی سمری پر کام جاری ہے ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے آج اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام ہسپتالوں میں سروسز کو بحال کردیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے