میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) جماعت اسلامی میرپورخاص کے دیرینہ کارکن و مرکزی عید گاہ کمیٹی و مدینہ مسجد شاہی بازار کی کمیٹی کے ممبر حاجی عبدالرشید گودھروی منصوری طویل علالت کے بعد قضائے الہی سے وفات پاگئے ان کی نماز جنازہ مدینہ مسجد شاہی بازار میں ڈسٹرک و مرکزی عید گاہ کے خطیب مولانا عبداللہ صاحب نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں عمائدین شہر رشتہ داروں اور جماعت اسلامی کے امیر ضلع محمد افضال آرائیں حاجی نور الہی مغل اور کارکنان جماعت اسلامی نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل و دیگر ذمہ داران نے حاجی عبدالرشید گودھروی کے انتقال گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی’ مرحوم کی نیکیوں اور اعمال صالحہ کو قبولیت کا درجہ عطا کرتے ہوئے ان کیلئے صدقہ جاریہ بنائے اور ان کی کامل مغفرت فرمائے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی’ مقام عطا کرے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔