Home / اہم خبریں / رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کی پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے تحت گیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت

رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کی پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے تحت گیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کی پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے تحت گیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی دھرنے میں ڈویژنل صدر پیر آفتاب شاہ جیلانی، ممبرانِ سندھ اسمبلی میر طارق تالپر، حاجی نور احمد بھرگڑی، ہری رام کشوری، رکن قومی اسمبلی شمیم آرا پنھور بھی موجود۔ ضلعی جنرل سیکرٹری میر حسن دھونکائی، انفارمیشن سیکرٹری عبدالسلام میمن، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری خیرالنساء مغل، میر علی رضا تالپر، سٹی صدر حنیف میمن، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ پیر آفاق جان سرہندی، ضلعی صدر یوتھ ونگ عنایت ناریجو، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری سپاف مرتضیٰ مبیجو سمیت تمام ونگز کے عہدیداران و کارکنان، شہریوں اور لیڈیز ونگ کی بڑی تعداد احتجاجی مظاہرہ میں موجود تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے