تازہ ترین
Home / اہم خبریں / متحدہ علماء محاذ کا استعماری سازشوں کیخلاف احتجاجی اجلاس اتوار کو ہوگا، گیس کی قلت کو فی الفور ختم جاۓ۔ مولانا محمد امین انصاری

متحدہ علماء محاذ کا استعماری سازشوں کیخلاف احتجاجی اجلاس اتوار کو ہوگا، گیس کی قلت کو فی الفور ختم جاۓ۔ مولانا محمد امین انصاری

کراچی (نوپ نیوز) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا امین انصاری کی دعوت پر مورخہ 19 دسمبر بروز اتوار3 بجے سہ پہر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں حماس پر امریکی پابندی، ایران پر اسرائیلی حملہ کی دھمکی، تبلیغی جماعت پر سعودی عرب کی پابندی اور فرقہ وارانہ سازشوں کیخلاف مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ کا احتجاجی اجلاس منعقد ہوگا۔ دریں اثناء مولانا محمد امین انصاری نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی شدید قلت اور فیصل آباد میں 2 خواتین کو برہنہ کرکے تشدد کے خلاف اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں گیس کی قلت کو فی الفور ختم اور فیصل آباد میں عصمت دری کے مرتکبین کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔ کراچی میں گیس کی قلت کے باعث عوام شدید کرب و اذیت میں مبتلا اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ حکمران عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور خوف خدا کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی کماحقہ ادا کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے