تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں گیس کا شدید بحران، شہری سڑکوں پر نکل آئے

کراچی میں گیس کا شدید بحران، شہری سڑکوں پر نکل آئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے ہیں، گارڈن کے رہائشیوں نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف نشتر روڈ پر احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس نہیں آ رہی، سلینڈر خرید نہیں سکتے کھانا کیسے بنائیں اور کیا کھائیں؟دوسری جانب گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے لیے سوئی ناردرن نے کیپٹو پاور سیکٹر کو گیس فراہمی معطل کر دی ہے۔ ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سردی بڑھنے پر گھریلو طلب میں اضافے کے بعد منظور شدہ لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے مطابق کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے