Home / اسلام آباد / سقوطِ ڈھاکہ کو 50 سال کا عرصہ بیت گیا، قومی سانحے کی یاد میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

سقوطِ ڈھاکہ کو 50 سال کا عرصہ بیت گیا، قومی سانحے کی یاد میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

اسلام آباد (نوپ نیوز) مشرقی پاکستان کو موجودہ پاکستان اور سابقہ مغربی پاکستان سے جدا ہوئے 50 سال کا عرصہ بیت گیا، قومی سانحے کی یاد میں سقوطِ ڈھاکہ پر آج مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد سے ہی ہمسایہ ملک پاکستان کو اکھنڈ بھارت کا حصہ بنانے کیلئے سازشیں کرتا آیا ہے جن کا مقصد سانحہ 1971 سے قبل دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست کو تقسیم کرنا تھا جس کیلئے جنگیں لڑی گئیں۔ پاکستان کی آزادی کے ساتھ ہی جنگوں کا آغاز ہوا اور بھارت کی مکروہ سازش نے 16 دسمبر کے روز 1971 میں پاکستان کو دو ٹکڑے کردیا۔ مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہو کر بنگلہ دیش بن گیا جہاں بے شمار افراد آج بھی دنیا کی سب سے بڑی اسلامی ریاست کو یاد کرتے ہیں۔ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کو سب سے پہلے مختلف قوموں کی عصبیتوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنا سکھایا لیکن 1948 میں بانئ پاکستان کی وفات کے بعد سے ہی ملک دشمن قوتوں نے پاکستان کی تقسیم پر کام شروع کردیا تھا جو سقوطِ ڈھاکہ پر منتج ہوا۔ آج کا دن پاکستان کو ماضی سے سیکھ کر دشمن کی سازشوں سے خبردار رہنے کی یقین دہانی کراتا ہے۔ بھارتی فوج نے شدت پسند تنظیم مکتی باہنی کو پروان چڑھایا۔ 2 لاکھ شدت پسندوں نے پاک فوج کے خلاف گوریلہ جنگ کا آغاز کیا جو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایماء پر کیا گیا۔ تاریخ دانوں میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستانی جنگی قیدی 90 ہزار تھے یا 34 ہزار، تاہم بھارت آج بھی بی ایل اے سمیت دیگر شدت پسند اور دہشت گرد تنظیموں کی آڑ میں پاکستان کو تقسیم در تقسیم کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی قوم بانئ پاکستان قائدِ اعظم کے فرمودات کو سمجھتے ہوئے بھارتی سازشوں کو ناکام بنائے اور حکومت دہشت گردی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے قومی سیکورٹی پالیسی کے اہداف پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے