کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 18 دسمبر بروز ہفتہ دنیائے موسیقی کا رنگا رنگ میلہ سکویڈ نائٹ سجے گا، جس میں پاپ اینڈ راک، فوک اینڈ اسٹینڈ اپ کامیڈی کے مختلف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، سکویڈ نائٹ میں پاکستان کے نامور میوزک بینڈ خماریاں، ایکما بینڈ، دی ہیش ٹیگ، جیمبروز اور فائقہ صدیقی پر فارم کریں گے، میوزک لوورز میلے میں شرکت کے لئے ٹکٹس آرٹس کونسل کراچی اور چھوٹو چائے والا سے خرید سکتے ہیں، جبکہ آن لائن ٹکٹ کے لئے وزٹ کریں بک اِٹ ناو اور ٹکٹ والا۔