تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایڈووکیٹ عبدالوحید کی اچانک رحلت پر تمام اہلخانہ غمزدہ ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ایڈووکیٹ عبدالوحید کی اچانک رحلت پر تمام اہلخانہ غمزدہ ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (نوپ نیوز) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کیس کے وکیل اور اسلامک لائرز موومنٹ کراچی کے سابق صدر ایڈووکیٹ سید عبدالوحید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عافیہ موومنٹ کے قانونی مشیر، عافیہ اور اس کی فیملی کا بڑا سہارا اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ایک عظیم انسان تھے جن کی اچانک رحلت پر تمام اہل خانہ غمزدہ ہیں۔ مرحوم انتہائی سادہ طبیعت کے مالک اور غریب پرور انسان تھے جنہوں نے اپنی وکالت کی خدمات عافیہ موومنٹ کے لئے وقف کر دی تھیں۔ عافیہ رہائی مہم کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ غریب، مستحق اور لاپتہ افراد کے کیسز بغیر کسی فیس کے لڑنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے تھے۔ عافیہ فیملی کے تمام افراد ایڈووکیٹ عبدالوحید کی مغفرت کے لئے دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے بے لوث خدمات کو قبول فرمائے اور اسے آخرت میں کامیابی اور نجات کا ذریعہ بنائے۔ اللہ تعالیٰ سے مزید دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے