تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے، لاروش کرکٹ کلب اور جناح کرکٹ کلب کی کامیابی

بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے، لاروش کرکٹ کلب اور جناح کرکٹ کلب کی کامیابی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) زیڈ اے اسپورٹس کے زیراہتمام منعقدہ بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لاروش کرکٹ کلب نے نیو یونائیٹڈ جیم خانہ کو چا وکٹوں سے شکست دیدی نیو یونائیٹڈ جیم خانہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 39۰4 اوورز میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی احسن علی نے 48 رنز اور حافظ نجیب نے 46 رنز اسکور کئے لاروش کرکٹ کلب کے اورنگزیب نے چار اور زید علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں لاروش کرکٹ کلب نے علی حسن کی ناقابل شکست سینچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 210 رنز 38۰4 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا نوجوان انڈر 19 بیٹسمین علی حسن نے ناقابل شکست سینچری 105 رنز اسکور کئے جبکہ فرقان شکیل نے 35 رنز اسکور کئے نیو یونائیٹڈ جیم خانہ کے حارش کریم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض زاہد اقبال اور اصغر شاہ نے سرانجام دئیے جبکہ محمد احسن آفیشل اسکورر تھے راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جناح کرکٹ کلب نے سُرجانی اسپورٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی سرجانی اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 23۰5 اوورز میں صرف 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی محمد ریحان نے 17 اور محمد جنید نے 16 رنز اسکور کئے جناح کرکٹ کلب کے علی شنواری نے 26 رنز دے کر پانچ اور عبداللّہ یوسف نے 25 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں جناح کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 97 رنز 11۰5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ثاقب خان نے 37 رنز اور محمد سفیان نے 25 رنز اسکور کئے سرجانی اسپورٹس کے محمد ریحان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض احتشام حیدر اور سہیل نے سرانجام دئیے جبکہ سید معاذ علی آفیشل اسکورر تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے