میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے سالانہ انتخابات 24 دسمبر 2021 کو منعقد ہونگے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے انتخابات سال 2022، 24 دسمبر 2021 کو منعقد ہو نگے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامذدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ کے بعد گزشتہ روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے لسٹ کے مطابق انڈیپنڈنٹ لائرز فورم کی جانب سے یونائیٹیڈ پینل کی حمایت کرتے ہوئے مشترکہ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک پینل کی جانب سے صدارت کے لئے شوکت راہموں نائب صدر کے لئے ابوالحسن نوندانی، جنرل سیکریٹری کے لئے محبوب علی کپری، جوائنٹ سیکریٹری کے لئے علی مہر، خازن کے لئے میر جنید احمد تالپور اور لائبریری سیکریٹری کے لئے فرحان قریشی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ منیجنگ کمیٹی کے لئے سات ممبران تلوک چند بھیل، میر سیف اللہ تالپور، شاہنواز جوکھیو، وحید لاشاری، نیرہ نور، ساحر لغاری اور محبوب لغاری کو نامزد کیا ہے جبکہ فرینڈز پینل کی جانب سے فرینڈز پینل میں شمولیت کرنے والے شاہین پینل کے رہنماء سینئر وکیل قلندر بخش لغاری کو صدر، ہتیش کمار مہیشوری کو نائب صدر نظیر حسین جروار کو جنرل سیکریٹری سید اختر شاہ کو جوائینٹ سیکریٹری، ارباب جان محمد کو خازن اور علی گوہر مری کو لائبریری سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے جبکہ منیجنگ کمیٹی کے لئے عبدالعزیز میمن، ٹھاکر بھون راج، میر شہزاد احمد تالپور، نظیر احمد ملک، سہیل جسکانی، صابر علی جونیجو اور محفوظ لغاری کو نامزد کیا ہے واضع رہے کہ شاہین پینل کی جانب سے فرینڈز پینل میں شمولیت کرنے کے بعد فرینڈز پینل کے متوقع صدارت کے امیدوار جان علی جونیجو نے دستبردار ہوتے ہوئے شاہین پینل کے رہنماء حاجی قلندر بخش لغاری کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، 24 دسمبر کو بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں بار کونسل کے سات سو سے زائد بار کونسل کے وکیل ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے انتخابات کے حوالے سے وکلاء کی جانب سے بھرپور تیاریاں کیں جا رہی ہیں دونوں پینلز کے امیدواروں کے درمیان سخت اور دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔