Home/اہم خبریں/سجاس کو کامیاب اسپورٹس فیسٹول کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سجاس اپنی برادری کی خدمت میں سب سے اگے نظر آتی ہے۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن
سجاس کو کامیاب اسپورٹس فیسٹول کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سجاس اپنی برادری کی خدمت میں سب سے اگے نظر آتی ہے۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کو اسپورٹس کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔ انٹر ڈسٹرکٹ کمشنرز گیمز اور کمشنر کراچی گیمز کا انعقاد کلینڈر ایئر میں شامل کریں گے، سجاس کو کامیاب اسپورٹس فیسٹول کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سجاس اپنی برادری کی خدمت میں سب سے اگے نظر اتی ہے، تیسرے میراتھن ریس کے بعد سجاس اور کمشنر کراچی الیون کے درمیان کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ان خیالات کا اظہار آصف خان کی قیادت میں اسپورٹس جرنلسٹس ایشن سندھ (سجاس) کے دس رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، سجاس کا وفد صدر آصف خان، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدر محمود ریاض، سیکریٹری اصغر عظیم، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری فنانس ارشاد علی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد، مجلس عاملہ کے ارکان شاہد انصاری، جعفر حسین، طارق اسلم پر مشتمل تھا، جبکہ کمشنر کراچی کی معاونت کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کنوینر غلام محمد اور پی ایس جاوید ستار نے کی۔ ملاقات کے دوران سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم نے کمشنر کراچی کو سجاس کی کارکردگی اور کراچی میں 22 سے 30 نومبر تک منعقدہ سجاس اسپورٹس فیسٹول کی تفصیلات سے آگاہ کیا
وفد نے تیسرے کمشنر کراچی میراتھن ریس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا عندیہ دیا تاہم کمشنر کی توجہ پہلے میراتھن ریس کے دوران سامنے آنے والی بے قاعدگیوں کی جانب بھی کرائی، اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کلچر کے فروغ کے لئے کمشنر کراچی کے مختصر مدت میں اٹھائے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے سجاس کی تجاویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کمشنر کراچی اسپورٹس ایئر کلینڈر کے اجراء، آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ کمشنر گیمز اور کمشنر کراچی گیمز کے انعقاد پر اتفاق کیا، محمد اقبال میمن کا کہنا تھا کہ جنوری 2022 میں تیسرے میراتھن ریس کے بعد ان تجاویز پر کام شروع کریں گے، انہوں نے پہلے میراتھن ریس کے دوران پیدا ہونے والی بے قاعدگیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تیسرے میراتھن ریس کو انتظامی لحاظ سے بہتر کرنے کی ہدایت کی، کمشنر کراچی نے سجاس اسپورٹس فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹول میں آنا چاہتا تھا تاہم سرکاری مصروفیات کے باعث ممکن نہیں ہوسکا، سجاس اور کمشنر کراچی الیون کے دوران جلد نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔