تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایم کیو ایم کے وفد کی جمعیت علماء اسلام کے مرکز آمد، ایم کیوایم کی میزبانی میں منعقد ہونے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے کی دعوت

ایم کیو ایم کے وفد کی جمعیت علماء اسلام کے مرکز آمد، ایم کیوایم کی میزبانی میں منعقد ہونے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے کی دعوت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے جمعیت علماء اسلام کے مرکز جامعہ مدنیہ اسلامیہ کا دورہ کیا، جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں جے یو آئی رہنماؤں نے وفد کو خوش آمدید کہا، ایم کیوایم کے وفد نے 11 دسمبر کو کراچی کے مسائل پر ان کی میزبانی میں منعقد ہونے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے جے یو آئی قائدین کو دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم، جبکہ جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، مولانا محمد غیاث، قاری محمد عثمان، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا امین اللہ، شرف الدین اندھڑ، مولانا فتح اللہ، مولانا احسان الله ٹکروی، مولانا عمرصادق، مولانا نورالحق، مفتی عبدالحق عثمانی، مولانا عبدالرشید نعمانی، مفتی محمد خالد، سید اکبر شاہ ہاشمی، مولانا حماداللہ شاہ، مولانا زرین شاہ، بابر قمر عالم و دیگر بھی موجود تھے، بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو اور کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمییم بلدیاتی حکومتوں کو مضبوط کرنے کی بات کرتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اسی ترمیم کی داعی ہے یہ دوغلی پالیسی ہے کہ بلدیاتی نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا جائے پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کو بنیادی حقوق دے، ایم کیو ایم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر جے یو آئی مشاورت کرے گی، سندھ حکومت کے ہر غلط قدم پر میدان میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا بل اٹھارہویں ترمیم سے متصادم ہے، سندھ حکومت نے بل میں کئی اختیارات چھین لئے، سندھ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ قبل ازیں جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین اور کراچی کے اضلاع کے امراء کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے، ہمیں عوام کے دکھوں کا مداوا کرنا ہوگا، بلدیاتی انتخابات میں شرکت کریں گے اور کوئی حلقہ خالی نہیں چھوڑیں گے، حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کو گروی رکھوا دیا ہے موجودہ حکمرانوں کا مزید تسلط ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ان عوام دشمن حکمرانوں سے ہر صورت کی جان چھڑانی ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے