تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی اورنگی ٹاؤن میں مشکوک پولیس مقابلہ، فائرنگ کرنے والے اہلکار توصیف کو ‏حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب

کراچی اورنگی ٹاؤن میں مشکوک پولیس مقابلہ، فائرنگ کرنے والے اہلکار توصیف کو ‏حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب

کراچی (رپورٹ: ایم ماجد علی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پونے پانچ میں پیر کی شب ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک ہو گیا، مبینہ ملزم کی ہلاکت پر فائرنگ کرنے والے ‏اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے میں مبینہ ملزم کی ہلاکت پر عباسی شہید اسپتال میں حالات ‏کشیدہ ہو گئے۔ ملزم کےاہلخانہ اور دیگر افراد بڑی تعداد میں عباسی اسپتال پہنچ گئے اور اسپتال میں ہنگامہ ‏آرائی کا ماحول بن گیا۔ مبینہ ہلاک ملزم ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیدار کا بیٹا ہے جس کی عمر 20 سال ہے۔ اہل خانہ کے مطابق بیٹا ‏کوچنگ سینٹر سے واپس جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار توصیف کو ‏حراست میں لے لیا اور مقابلےکی تفتیش کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب نے بتایا کہ کمیٹی میں ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل، ایس پی گلبرگ شامل ‏ہیں، واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی، میں خود عباسی شہیداسپتال پہنچ رہا ہوں اور خود جاکر واقعےکا ‏جائزہ لوں گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے