تازہ ترین
Home / اہم خبریں / متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام عباسی شہید اسپتال ناظم آباد میں متنازع بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام عباسی شہید اسپتال ناظم آباد میں متنازع بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام عباسی شہید اسپتال (ناظم آباد) میں متنازع بلدیاتی ترمیمی بل 2021 کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈپٹی کنوینر وسیم اختر، کنور نوید جمیل، ممبر قومی اسمبلی کشور زہرہ اور حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ دیہی سندھ کے نمائندے تیرہ سالوں سے شہری سندھ پر مسلط ہیں، پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے پہلے کے ادارے کے ایم سی کو آج پیپلز پارٹی تباہ و برباد کر چکی ہے۔ پیپلزپارٹی جعلی ڈومیسائل اور شہری کوٹے پر اندرون سندھ سے لوگوں کو لاکر کراچی کے اداروں میں بھرتی کررہی ہے، پیپلز پارٹی اندرون سندھ ایک اسپتال بھی نہیں بناسکی جسکی وجہ سے اندرون سندھ کے عوام علاج و معالجے کیلئے کراچی کے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں، وزراء کراچی کے پیسوں سے مالا مال ہو رہے ہیں ان کو جلد کراچی کے تمام ادارے ہمیں واپس کرنے ہونگے، اہل کراچی کو تنگ نہ کرو ورنہ تم کو اندرون سندھ سے یہاں آنا مشکل ہوجائے گا۔ کیا یہ مذاق نہیں کہ اندرون سندھ سے آکر کراچی کی قانون سازی کی جائے؟ اور کیا سندھ کے وزیراعلی تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب، کے پی کے کشمیر سمیت پورا پاکستان ترقی کررہا ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو سب سے بدترین صوبہ بنا دیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان عدالتوں سے کراچی میں مکمل بلدیاتی نظام بحال کروانے اور آرٹیکل 140 اے کے نفاذ کا مطالبہ کرتی ہے۔ اگر کراچی کا ٹیکس کراچی میں نہیں لگے گا تو پھر ہم ٹیکس دینا بند کردیں گے۔ لیکن اب لگتا ہے کہ پاکستان کا سسٹم دھرنوں پر چلتا ہے جس نے دھرنا دے دیا وہ کامیاب، لہذا اب کراچی کے حقوق کے لئے ایسا دھرنا ہوگا کہ لوگ ماضی بھول جائیں گے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے