تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وادی پرسن چترال کی سڑک یا موت کا کنواں۔ سڑک کے کنارے حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک اس سڑک پر پندرہ قیمتی جانیں ضائع ہوچکی

وادی پرسن چترال کی سڑک یا موت کا کنواں۔ سڑک کے کنارے حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک اس سڑک پر پندرہ قیمتی جانیں ضائع ہوچکی

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) ویسے تو چترال کے دونوں ضلعوں میں سڑکوں کی حالت کچھ زیادہ بہتر نہیں ہیں مگر لوئر چترال ٹاؤن سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پرا یک ایسی بستی بھی واقع ہے جو ابھی تک حکام کی نظروں سے اوجھل ہے۔ وادی پرسن 5000 کی آبادی پر مشتمل ایک خوبصورت علاقہ ہے مگر ابھی تک یہاں سرکار نے سڑک نہیں بنائی ہے یہ لوگ پہلے دریا کے کنارے پیدل جایا کرتے تھے کیونکہ گاڑیوں میں سفر کرنے کیلئے راستہ نہیں تھا اور اس راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ایک پہاڑی تھی جو بعد میں ایک غیر سرکاری ادارے نے اس پہاڑ میں سرنگ بنا کر ان لوگوں کیلئے کچا راستہ بنایا۔ اس سڑک کے ایک طرف سنگلاح پہاڑ تو دوسری طرف ہزروں فٹ نیچے گہری کھائی اور دریا بہتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے اس سڑک پر ابھی تک مختلف حادثات میں 15 لوگ جاں بحق اور متعدد زحمی ہوچکے ہیں۔ ہمارے نمائندے نے اپنے ٹیم کے ساتھ پہلی بار اس خطرناک سڑک پر سفرکرتے ہوئے بڑی مشکل سے وادی پرسان پہنچ گیا جہاں علاقے کے لوگوں نے شکایات کے انبار لگائے۔ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والے مقامی رضاکاروں کی تنظیم کریم آباد ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے اراکین اس علاقے میں فلاح و بہبود کے کاموں میں بلا معاوضہ حصہ لے رہے ہیں جبکہ اس علاقے کے لوگ اکثر اس سڑک کی مرمت خود کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس وادی کے مکین ماضی میں دریا کے کنارے پیدل سفر کرنے پر مجبور تھے کیونکہ یہاں راستہ نہیں تھا بعد میں ایک غیر سرکاری ادارے نے جب سرنگ نکالی تو راستہ بن گیا مگر ہمیں یہ امید بھی نہیں تھی کہ یہاں بھی گاڑی کا راستہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گاؤں میں ابھی تک کوئی ہسپتال بھی نہیں ہے اور مریضوں کو اس خطرناک سڑک پر ہسپتال لے جاتے وقت اکثر راستے ہی میں دم توڑ تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے اور بچیاں تین چار گھنٹے سفرکرکے اسکول اور کالج جاتے ہیں کیونکہ یہاں صرف لڑکوں کیلئے ہائی اسکول ہے۔ مقامی لوگ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سڑک کو جلد سے جلد تعمیر کرے اور سڑ ک کے کنارے دریا کی جانب حفاظتی دیوار بھی بنائی جائے تاکہ یہ لوگ مزید حادثات سے بچ سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے