میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) کراچی میں سندھ بار کونسل کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ عرفان مہر کا بیددردی سے قتل کے خلاف تحصیل بار میہڑ کے صدر ایڈووکیٹ امجد بلہوڑو، جنرل سیکریٹری امیتاز پنہور، ایڈووکیٹ سعید پنہور، ایڈووکیٹ انور علی ساہڑ، ریاض ڈیرو، عبدالحلیم بگہیو و دیگر کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر کے احاطے سے مین گیٹ تک احتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید نعرے بازے کی انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت وکلاء کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جا رہا ہے جس سے سندھ کی آواز کو دبایا جائے انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔