تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس اسپورٹس فیسٹول ٹیبل ٹینس ایونٹ کا ٹائٹل ہفتہ روزہ جوہر ٹائم کے کاشف فاروقی نے اپنے نام کرلیا

سجاس اسپورٹس فیسٹول ٹیبل ٹینس ایونٹ کا ٹائٹل ہفتہ روزہ جوہر ٹائم کے کاشف فاروقی نے اپنے نام کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سجاس اسپورٹس فیسٹول ٹیبل ٹینس ایونٹ کا ٹائٹل ہفتہ روزہ جوہر ٹائم کے کاشف فاروقی نے اپنے نام کرلیا، بیسٹ اف سیون پر مشتمل فائنل مقابلے میں کاشف فاروقی نے جیو نیوز کے فروخ ظاہر کو 2-4 سے شکست دی، تفصیلات کے مطابق کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں مختلف میڈیا ہاؤسز کے دس صحافی ایکشن میں نظر آئے، سنگل کٹیگری میں منعقدہ مقابلوں میں روزنامہ امن کے شاہد انصاری، جیو نیوز کے جعفر حسین، منظر نقوی، فرخ ظاہر، ریڈیو پاکستان کے انیس الرحمن، ایف ایم 101 کے قلبے محمد، سچ ٹی وی کے شہزادہ معین، نیو نیوز کے زاہد غفار، سجاس کے پیٹرن خواجہ احمد مستقیم اور ہفتہ روزہ جوہر ٹائم کے کاشف فاروقی ایکشن میں نظر آئے، فائنل مقابلے میں کاشف فاروقی اور فرخ ظاہر مدمقابل تھے، بیسٹ آف سیون کے مقابلے میں کاشف فاروقی نے دو کے مقابلے میں چار سیٹ جیت کر ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے