تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہید اسلام کانفرنس کی کامیابی سے ضمیر فروش حکمرانوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔ سمیع الحق سواتی

شہید اسلام کانفرنس کی کامیابی سے ضمیر فروش حکمرانوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔ سمیع الحق سواتی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا ہے کہ "شہید اسلام قومی کانفرنس لاڑکانہ” میں عوام کی تاریخی اور مثالی شرکت سے ضمیر فروش حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، کانفرنس میں عوام کی مثالی شرکت عوام کی ڈاکٹر خالد سومرو شہید سے والہانہ محبت کی علامت ہے، عوام جے یو آئی سندھ میں متبادل قوت کے طور پر اپنے آپ کو منوا چکی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی بزنس فورم کے ضلع جنوبی کے کنوینئر سید کلیم شاہ کے بھائی کی وفات تعزیت اور پی ایس 122 کے ذمہ داران سے ملاقات اور مفتی شاہ فیصل برکی کی جانب سے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹری سید زاہد شاہ ہاشمی، جے یو آئی فاٹا کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا خالد جان داوڑ، مولانا قطب الدین عابد، محمد شریف گبول، حسین احمد آصفی ، مولانا یاقوت شاہ، قاری طلحہ زبیر سواتی، مولانا بختیار کاکڑ، مولانا عبداللہ صافی، حبیب باجوڑی، سعید چھاچھی و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ و جاوید ہیں، ان کو راستے سے ہٹانے والے آج پشیمان ہیں کیوں کہ ان کا مشن آج بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی تشخص کو برقرار رکھنے، عوامی مسائل کے حل، آئین کی بالادستی کیلئے تمام جماعتوں کو ملکر آگے بڑھنا ہوگا، سندھ کے باشعور عوام نے جناح میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں ریفرنڈم دے دیا ہے کہ چور راستے سے آکر حکومت پر قابض پی ٹی آئی سندھ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والی پیپلز پارٹی کا گھیراؤ کرکے ان کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اب اس عوامی تحریک کا دائرہ صوبے کے ہر گاؤں تحصیل اور ضلع تک بڑھائیں گے۔ انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے سندھ کے تمام اضلاع کے امراء نظماء عمومی ہرسطح کے اراکین، کارکنان، ہمدردوں اور عوام کو شہید اسلام قومی کانفرنس لاڑکانہ کی بھرپور کامیابی پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ سندھ باب الاسلام محب وطن اور اسلام پسندوں کا گڑھ تھا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ رہے گا، یہاں کسی حکمران کو بیرونی ایجنڈے کی فروغ کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جدوجہد ہر سطح اور ہر حال میں جاری رکھیں گے عوام نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے والے حکمران ٹولے کی نیندیں اڑا دی ہیں، سلیکٹڈ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں ہم ان کے مذموم عزائم کو روکنا جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے تاریخی اور کامیاب جلسہ عام پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، لیکن اہم ان کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جمعیت علمائے اسلام ہر موڑ پر قوم کے امنگوں کی ترجمانی کرتی رہے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے