تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گلف گلیڈی ایٹرز پرفیوم چین کا آغاز کر دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گلف گلیڈی ایٹرز پرفیوم چین کا آغاز کر دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گلف پرفیومز کے ساتھ ہاتھ ملا کر گلف گلیڈی ایٹرز کے برانڈ کے تحت پرفیوم کی اپنی رینج کا آغاز کر دیا ہے۔ سات مختلف خوشبوئیں ہیں جو ابتدائی طور پر پراؤڈ، پرپل فورس، کپتان 54، اودھ جمشید، میرہا، لیزاز اور تیجاز متعارف کرائی گئی ہیں جو زمزمہ میں گلف گلیڈی ایٹرز کے فلیگ شپ اسٹور پر دستیاب ہوں گی۔ پرفیوم کی رینج عالمی صارفین کے لیے آن لائن بھی دستیاب ہوگی کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی کی خوشبو کے نام سے مہم شروع کی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ وہ اس نئے اقدام کی کامیابی کے حوالے سے بہت پراعتماد ہیں۔ ندیم عمر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ آفس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے پوری امید ہے کہ ہمارا مشترکہ منصوبہ گلف گلیڈی ایٹرز ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور عوام ہمارے پرفیوم کی پیکیجنگ اور معیار کو پسند کریں گے۔” دریں اثنا، گلف پرفیومز کے مالک منیر احمد نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کی سب سے مشہور فرنچائزز میں سے ایک کے ساتھ شراکت داری کرنے پر پرجوش ہیں۔ "کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شراکت دار بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ وہ پی ایس ایل کی سب سے پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم مل کر گلف گلیڈی ایٹرز کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ یہ ایک ایسی شراکت داری ہے جو ہماری خوشبوؤں کی طرح اپنا جادو پھیلاتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے